سزا پر حکم التواء کیلئے راہول گاندھیآج اپیل دائر کریں گے

,

   

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی کی قانونی ٹیم ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال کی سزا پر روک لگانے کیلئے 3 اپریل کو سورت کی سیشن کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ راہول کے سینئر قائدین کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔ اگرچہ پارٹی نے ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی نے اپیل دائر کرنے کے عمل کی نگرانی اور مشورہ دیا ہے۔ یہ اپیل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کے 23 مارچ کے حکم کے خلاف ہے جس میں راہول گاندھی کو 2019 میں مودی سرنام کے بارے میں ان کے تبصرے پر ہتک عزت کے مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ بی جے پی ایم ایل اے پرنیش مودی نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جس کی وجہ سے راہول کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی اور اس کے بعد انہیں لوک سبھا سے نااہل قرار دیا گیا۔