پتھلگاؤں: چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع میں جل جیون مشن کے کاموں کی سست رفتاری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے ایجنسی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔جل جیون مشن کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد کلکٹر روی متل نے پاتھلگاؤں، باغیچہ کانسابیل کے گاووں میں کام کرنے والی ایجنسی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ساتھ ہی دو دیگر ایجنسیوں کو بھی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ کلکٹر نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو بھی سخت وارننگ دی ہے ۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر ایچ کے شنڈے نے کہا کہ جل جیون مشن کے کاموں کو انجام دینے والی تعمیراتی ایجنسیوں نے اپنی صلاحیت سے زیادہ کام لے لئے ہیں جس کی وجہ سے پینے کے پانی کے مسائل کے حل کا کام تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کلکٹر کی جائزہ میٹنگ میں سست کام کرنے والی ایجنسیوں کے ٹھیکے منسوخ کردیئے گئے اور اب نئے ٹنڈر جاری کئے جارہے ہیں۔