بھادوہی (یوپی)۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گیان پور سرکل آفیسر کلا سنگھ کے مطابق 24 سالہ انجنا دیوی موریا کی شادی 2012ء میں چھیڈی لال موریا کے ساتھ انجام پائی تھی، لیکن سات سال بعد بھی وہ لاولد ہیں۔ اتوار کو شوہر کے ساتھ گرماگرم بحث ہونے کے بعد انجنا دیوی نے کمرہ بند کرکے خود کو آگ لگالی اور آگ لگتے ہی وہ روڈ پر بھاگنے لگی جس کے پیچھے اس کے سسرالی رشتہ دار دوڑنے لگے۔ خاتون کو 90% جھلسی ہوئی حالت میں پریاگ راج کے سوراپ رانی ہسپتال میں شریک کردیا گیا جہاں پر اس نے آخری سانس لی۔ انجنا دیوی کے شوہر اور سسر کے خلاف پولیس نے ایک کیس درج کرلیا۔