سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/30 جولائی، ( سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ عنبرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 34 سالہ سنگیتا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ سنگیتا تلسی نگر عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن کشور کی بیوی تھی۔ اس خاتون کو اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے زائد جہیز کیلئے شدید ہراساں کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔