سسرال کی ہراسانی پر ماں کا دو بچوں کے ساتھ اقدام خودکشی

   

کاماریڈی ۔ سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر ماں نے اپنے دونوں بچوں کو کیڑے مار دوا پلا کر خود بھی کیڑے مار دوا پی لی یہ واقعہ کاماریڈی کے موضع عیسائی پیٹ میں پیش آیا ۔ ڈی ایس پی کاماریڈی سومناتھم کی اطلاع کے بموجب ممتا نامی خاتون اپنے شوہر نوین کی ہراسانی سے تنگ آکر اپنے دونوں جڑوا ں بچے مہا سری ، ماہنیا کو کیڑے مار دوا پلا کر خودکشی کرنے کی کوشش جس پر انہیں دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ان میں سے مہا شری علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی ۔ جبکہ ایک اور لڑکی ماہنیا کی حالت تشویشناک ہونے پر نیلوفر ہاسپٹل حیدرآباد منتقل کیا گیا اور ممتا خانگی دواخانہ میں زیرعلاج ہے ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ شوہر نوین ساس لکشمی اور خسر نارائنا کے ہراساں کرنے اور ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے ۔
آتماکور میں سنڈے
ڈرائی ڈے کا انعقاد
آتماکور ۔ آج سنڈے ڈرائی ڈے کا اہتمام کیا گیا وارڈ 7 اور 10 میں اتوار کے دن 10:10 بجے ریاستی وزیر میونسپل و آئی ٹی کلواکنٹلہ تارک راما راؤ کے احکامات کے مطابق ہر بلدیہ و گرام پنچایت میں اتوار کے دن مکانات میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہونا پڑتا ہے اس لیے محلوں میں صاف صفائی کریں پانی جمع ہونے پر پانی کو بہادیا جائے پودوں کی نگہداشت کریں ان میں پانی کو جمع ہونے نہ دیا جائے ان خیالات کا اظہار بلدیہ چیئرپرسن محترمہ گائتری روی کمار یادو، کونسلر یاداماں،محترمہ تبسم بیگم شیخ محسن الدین، بلدیہ کمشنر بی این کے رامیش،روی کمار یادو، سرینو اور آنگن واڑی ورکس، آشا ورکس، بلدیہ کے عملے موجود تھے۔