حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز) بیوی اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک سافٹ ویر انجینئر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27سالہ بی چندر شیکھر ساکن ملکاجگری کی شادی سوجنیا سے ہوئی تھی اور اس نے اپنے شوہر سے علحدگی اختیار کرلی تھی۔ سوجنیا نے شوہر کے خلاف مزید جہیز کیلئے ہراسانی کا بھی ایک مقدمہ درج کرایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ چندر شیکھر کو سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سافٹ ویر انجینئر نے ایک خودکشی نوٹ لکھا جس میں اس نے بیوی اور سسرالی رشتہ داروں کو اس کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔