سسر کے ہاتھوں بہو کا قتل

   

حیدرآباد۔ 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) ذات پات کا فرق اور امتیاز سماج سے ختم ہونے والا مرض نہیں۔ کم ذات اور قبائلی ہونے کے سبب ایک شخص نے بہو کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ آصف آباد کمرم بھیم ضلع میں پیش آیا۔ حاملہ ہونے کے باوجود درندگی کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے ستیا نامی شخص نے اس کی اپنی سگی بہو رانی کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا۔ کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے ستیا نے رانی کو ہلاک کردیا جو آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔ گھر میں نئے مہمان کی آمد کی خوشیاں تھیں لیکن ستا ایا نے اپنے وارث کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی مٹادینا چاہتا تھا۔ رانی کا قصور اتنا تھا کہ وہ ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھتی تھی اور ستیا کی بہو تھی۔ ستیا کے بیٹے شیکھر نے رانی سے محبت کے بعد شادی کی تھی۔ ع