سسوڈیا نے ایک آرکائیو نمائش کا افتتاح کیا

   

نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا نے ملک کی آزادی کے 75 ویں سال پر امرت مہوتسو پروگرام کے ایک حصے کے طور پر دہلی سیکرٹریٹ میں ‘دہلی میں آزادی کی جدوجہد’ کے موضوع پر آرکائیو نمائش کا افتتاح کیا۔مسٹر سیسودیا نے نمائش اور اس کے موضوع کی تعریف کرتے ہوئے جدوجہد آزادی میں دہلی کی شراکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے ذریعے دہلی کے نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوگا۔ یہ نمائش 15 اگست سے 22 اگست تک ہوگی۔نمائش میں 1857 سے 1947 تک آزادی کا سفر آزادی کی جدوجہد میں دہلی کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پیش کیا گیا ہے ۔ نمائش کی خاص بات ہمارے آزادی پسندوں کی بہادری کی کہانیاں اور ان کی زندگی کی جھلک کو پیش کیا گیا ہے ۔ اس کا موضوع دہلی میں شہید بھگت سنگھ ، یوتھ آف دہلی اور مہاتما گاندھی کے فوٹ پرنٹ جیسے موضوعات پر مبنی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ نمائش میں 1857 میں آزادی کی پہلی جنگ کی قیادت بہادر شاہ ظفر نے دہلی سے کی ، سوامی شردھانند ، پروفیسر لالہ شنکر لال ، بہن ستیہ وتی ، یودھیر سنگھ ، دیش بندھو گپتا وغیرہ کی طرف سے نمک کی تحریک کے دوران گاندھی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے سشیل رودرا ، حکیم اجمل خان ، برج کرشنا چانڈی والا ، مختار احمد انصاری ، آصف علی ، علی بھائی وغیرہ کی جدوجہد آزادی کو دکھایا گیا ہے ۔ب