سسوڈیا نے گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا

   

امرتسر: عآپ کے سینئر لیڈر منیش سسوڈیا نے اتوارکوگولڈن ٹیمپل میں پوجاکی اور پارٹی سربراہ اروند کیجریوال کی جیل سے رہائی کے لئے دعا بھی کی۔ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سسوڈیا کو حال ہی میں ایکسائز پالیسی کیس میں سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی۔ ان کے ساتھ پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان بھی تھے۔گولڈن ٹیمپل کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سسوڈیا نے کہا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ نے اوپر والے کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ کیا۔