سشانت خودکشی معاملہ: سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

   

بہار اور مہاراشٹرا حکومتوں میں اس مسئلہ پر کشیدگی
سپریم کورٹ نے بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپورت کی خود کشی کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی اور دیگر کی عرضیوں پر منگل کے روز فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ جسٹس رشیکیش رائے نے ریا چکرورتی اور سُشانت کے والد کے کے سنگھ، مرکزی حکومت اور بہار حکومت اور مہاراشٹر حکومت کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ ان سبھی کی جانب سے وکلاء شیام دیوان، وکاس سنگھ، سالسٹر جنرل تشار مہتا، منندر سنگھ اور ابھیشیک منو سنگھوی پیش ہوئے ۔ سپریم کورٹ اس بات پر فیصلہ سنائے گا کہ بہار میں دائر مقدمے کو مہاراشٹر منتقل کیا جائے یا نہیں اور مقدمے میں سی بی آئی کی تفتیش جاری رہے گی اور مہاراشٹر پولیس اس کا ذمہ سنبھالے گی۔ قبل ازیں سنوائی کی شروعات میں ریا کے وکیل شیام دیوان نے دلیل دی تھی کہ سی بی آئی تفتیش بغیر ریاست کی منظوری کے شروع نہیں ہو سکتی اور اس معاملے میں تفتیش کرنے والی پہلی ریاست مہاراشٹر ہے لہٰذا مہاراشٹر حکومت کی منظوری کے بغیر سی بی آئی تفتیش نہیں ہو سکتی۔سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملہ میں بہار اور مہاراشٹرا حکومتوں کے درمیان زبردست رسہ کشی جاری ہے ۔