سشانت سنگھ صرف 6 ماہ میں 7 فلموں سے محروم : سنجے نروپم

,

   

عالیہ بھٹ اور کرن جوہر پر تنقیدیں، پتلا نذر آتش
نئی دہلی ۔ /16 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیاستداں سنجے نروپم نے ڈائرکٹر شیکھر کپور کے ٹوئیٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم برادری نے سشانت سنگھ کے ساتھ اچھا رویہ روا نہیں رکھا تھا ۔ 2019 ء میں فلم چھچورے کی کامیابی کے بعد سشانت سنگھ نے ایک دو نہیں بلکہ سات فلمیں سائن کی تھیں ۔ البتہ سنجے نروپم نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سی فلمیں تھیں ۔ یاد رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے باندرہ علاقہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے جبکہ نعش کے قریب کوئی خودکشی نوٹ نہیں پایا گیا ۔ سشانت سنگھ کی آخری رسومات میں فلمی دنیا کا کوئی بھی چوٹی کا اداکار شریک نہیںہوا تھا ۔ صرف کیرتی سینن شردھاکپور ، راجکمار راؤ اور وویک اوبرائے آخری رسومات میں شریک نظر آئے تھے ۔ دوسری طرف فلم پروڈیوسر اور ڈائرکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ کی موت کے ذمہ دار وہ(کرن جوہر) ہیں کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے سشانت سنگھ سے رابطہ میں نہیں تھے ۔ کرن جوہر کے ساتھ سشانت سنگھ نے آخری بارنیٹ فلکس پراجکٹ ’’ڈرائیو‘‘ کیا جبکہ کافی وتھ کرن کے پروگرام میں کرن جوہر اور عالیہ بھٹ کو سشانت سنگھ پر تنقیدیں کرنے پر بھی ٹرول کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں سشانت سنگھ کو کبھی مدعو نہیں کیا گیا ۔