سشانت فیملی کو دھمکیاں

   

پٹنہ : سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی نے جاریہ تحقیقات اور انھیں بدنام کرنے کیلئے مہم کے خلاف اپنی بات پیش کرتے ہوئے نو صفحات کا کھلا خط جاری کیا اور کہا کہ اُن کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے پارٹی کے ترجمان ’سامنا‘ میں اس کیس پر اداریہ لکھ کر سشانت فیملی کے درمیان رشتوں کی تلخی کا تذکرہ کیا تھا۔ فیملی نے وضاحت کی کہ اس میں کچھ صداقت نہیں ہے۔ سشانت چار بہنوں کے بعد ماں کی منت والی آخری اولاد رہا۔