ممبئی : سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ دن بہ دن پیچیدہ اور سنسنی خیز بنتا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت نے تحقیقات کو سی بی آئی کے حوالے کردیا ہے جس نے تیزی سے اپنی سرگرمی شروع کردی ہے ۔ آج اس معاملہ میں نیا انکشاف ہوا کہ بالی ووڈ ایکٹر سشانت کو اس کے علم میں لائے بغیر ڈرگس دیئے جاتے تھے۔ اب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سشانت کی موت منظم سازش کے تحت قتل ہے۔