دہلی : فلمی اداکارہ رکول پریت سنگھ کا بیان جمعہ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جون میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق ڈرگ کیس میں قلمبند کیا ۔ ایجنسی نے چہارشنبہ کو دیگر فلمسٹارس دیپیکا پڈوکون ، سارا علی خان اور شردھاکپور کے علاوہ فیشن ڈیزائنر سائیمون کھمباتا کو بھی سمن جاری کئے تھے ۔ توقع ہے کہ ہفتہ کو پڈوکون این سی بی میں اپنا بیان قلمبند کرانے حاضر ہوں گی ۔ 29 سالہ رکول کا بیان تجزیہ کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
تحقیقات سست کردی گئی
سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی کا دعویٰ ہے کہ سی بی آئی تحقیقات اچانک سست کردی گئی ہے اور تمام تر توجہ ڈرگس سے متعلق مسائل پر مرکوز کی جارہی ہیں ۔ سشانت کی فیملی کے وکیل وکاس سنگھ نے جمعہ کو الزام عائد کیا کہ سی بی آئی انکوائری کی رفتار نمایاں طور پر دھیمی کردی گئی ہیں ۔