نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے والد نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں کیویئت دائر کی۔سوشانت کے والد کے کے کے سنگھ نے ماڈل ریا چکرورتی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے تناظر میں کیویئٹ دائر کی ہے ۔ مسٹر سنگھ نے کہا ہے کہ ریا چکرورتی کی درخواست پرکوئی یکطرفہ فیصلہ دینے سے پہلے عدالت عظمی ان کی بھی ایک بار سنے ۔ریا چکرورتی نے ایڈوکیٹ ستیش مانے شنڈے کے ذریعہ بدھ کے روز عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کرکے پتنہ میں دائے کئے گئے مقدمہ کو ممبئی منتقل کرنے کی درخواست کی ہے ۔
