سشما ،جیٹلی کو لوک سبھا میں خراج عقیدت

   

نئی دہلی18نومبر(سیاست ڈاٹ کام )لوک سبھا میں سابق مرکزی وزیر سشما سوراج ،ارون جیٹلی،رام جیٹھ ملانی سمیت حال ہی میں انتقال کرگئے 10 ارکان پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے مختلف مسئلوں پر ہنگامہ شروع کردیا تو اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ایوان کے دس سابق اراکین کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محترمہ سوراج ملک کی بہترین رہنما رہی ہیں اور انہوں نے متعدد وزارتوں کے فرائض انجام دئے ہیں۔اپنے آخری دنوں میں وہ وزارت خارجہ میں وزیر رہیں اور انہوں نے وزارت خارجہ سے وابستہ عام لوگوں کی نجی طور پر حل کرنے میں پہل کر کے اس وزارت کو مقبول بنایا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر ارون جیٹلی نے مختلف وزارتوں میں اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے رام جیٹھ ملانی ،گروداس داس گپتا،بی ایل شرما پریم،ڈاکٹر این شیو پرساد،سکھ دیو سنگھ،راجہ پرم شیوم ،ڈاکٹر سدھیر رائے کا ذکر خصوصی طورپر کیا اور کہا کہ ان سبھی سابق اراکین نے ایوان میں عوام کے جو معاملے اٹھائے ہیں اور اس کے لئے انہیں یاد کیا جائے گا۔