سشما سوراج نے فضائیہ کی کارروائی سے پوار کو باخبر کیا

   

ممبئی۔26 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع شرد پوار نے پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں فضائیہ کی کارروائی کو ’سیلوٹ‘ کیا ہے ۔پوار نے اس کارروائی کے بعد منگل کو میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وزیرخارجہ سشما سوراج نے ٹیلی فون پر اس حملے سے متعلق اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کی شام حکومت نے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے کیونکہ ممبئی ہوائی اڈہ ایک دن کیلئے بند ہے اس لئے وہ میٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گے ۔سابق وزیر دفاع نے کہا کہ سوراج نے فضائیہ کی کارروائی کے بارے میں بتایا کہ اس کا مقصد دہشت گردوں کے اڈوں کو تباہ کرنا تھا۔ انہوں نے کارروائی کیلئے فضائیہ کو سیلوٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے پیچھے پورا ملک کھڑا ہے ۔