سمرقند (ازبیکستان) ، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج ازبیکستان کے اپنے ہم منصب عبدالعزیز کمیلوف کے ساتھ بات چیت منعقد کی اور متعدد شعبوں بشمول تجارت، معیشت، دفاع اور آئی ٹی میں باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے اقدامات پر غوروخوض کیا۔ سشما دو روزہ دورۂ ازبیکستان کے تحت آج قدیم شہر سمرقند میں ہیں جہاں وہ پہلے انڈیا۔ سنٹرل ایشیا ڈائیلاگ میں شرکت کررہی ہیں۔