بالی ووڈ ایکٹریس سشمیتاسین کافی عرصہ سے پردے سے دور ہے لیکن اب پردے پر ایک بار پھر سے سشمیتا واپسی کرنے جارہی ہیں۔ ایکٹریس نے خود اس بات کی اطلاع دی ہے۔ سشمیتا کے واپس آنے سے ان کے فائنس بہت خوش ہیں۔ سشمیتا نے انسٹا گرام پر اپنی ایک فوٹو شیر کی اور اس کے ساتھ ہی بتایا کہ وہ تقریباً 10 سال بعد پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ انہوں نے اپنے اپ کمنگ پراجکٹس کے بارے میں پوچھا تو کہا کہ سہی پراجکٹ کا انتظار کررہی ہوں۔ سشمیتا نے اپنی چھوٹی بیٹی الیسا کا خیال رکھنے کے لئے فلموں میں بریک لیا تھا۔ سشمیتا نے بتایا تھا کہ بڑی بیٹی رینی کے وقت انہوں نے کام جاری رکھا تھا۔ سشمیتا دو گودلی ہوئی بیٹیوں کی ماں ہے۔ سشمیتا ان دنوں وہ کشمیری ماڈل روہمن شال کو ڈیٹ کررہی ہیں۔