سشمیتا سین کے بھائی نے ٹی وی ایکٹریس چارو سے کرلی شادی

   

سابق مس یونیورس سشمیتا سین کے بھائی راجیو بیتے کئی دنوں سے سرخیوں میں تھے۔ اپنی لانگ ٹائم گرل فرینڈ چارو سے شادی کرنے کی بات سامنے آئی تھی پچھلے ہفتہ راجیو نے ٹی وی ایکٹریس چارو سے کورٹ میریج کرلی ہے۔ اس بات کی اطلاع انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا پر فوٹو شیر کرکے دی ہے۔ راجیو اور چارو دونوں نے ہی اپنے سوشل میڈیا پر فوٹو ڈالی ہے۔ چارو نے فوٹو شیر کرکے لکھا میں چارو اسوپا راجیو سین کو پتی کے روپ میں قبول کرتی ہوں۔ وہیں راجیو نے فوٹو شیر کرکے لکھا میں راجیو سین چارو اسوپاکو اپنی پتنی قبول کرتا ہوں۔ راجیو پیشہ سے ماڈل ہیں اور طویل عرصہ سے چارو اسوپا کو ڈیٹ کررہے ہیں۔