ممبئی، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین آج 44برس کی ہوگئیں۔ سشمیتا سین کی پیدائش غیرمنقسم آندھرا پردیش کے حیدرآباد میں 19 نومبر 1975 کو ہوئی تھی۔ ان کے والد سبیر سین ایئر فورس میں ونگ کمانڈر تھے اور ان کی ماں شبھرا سین کا تعلق زیورات کے کاروبار سے تھا۔ سشمیتا نے سال 1994میں مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ پہلے مقام کے لئے منتخب کی گئی تھیں۔ اسی برس سشمیتا مس یونیورس کا خطاب بھی حاصل کیا ہوئیں۔