سشیل مودی’’حالات کا نائب وزیراعلیٰ‘‘پرشانت کا طنز

   

Ferty9 Clinic

’’سب ٹھیک ہے‘‘ جے ڈی یو میں جاری کشمکش پر نتیش کمار کا ریمارک
پٹنہ، 31 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بہارکے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی حلیف جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سنیئر لیڈر پرشانت کشور نے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے آج کہاکہ ہارکے بعد حالات کی وجہ سے نائب وزیراعلیٰ بنے مسٹر مودی سے سیاسی وقار اور نظریات پر لیکچر سننا خوش آئند ہے ۔مسٹر کشور نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے کہاکہ ‘بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت اور جے ڈی یو کی سب بڑی جماعت کا کردار بہار کی عوام نے طے کیا ہے ۔ کسی دوسری پارٹی کے لیڈر یا اعلیٰ قیادت نے نہیں ۔جے ڈی یو لیڈرنے بی جے پی کے سنیئر لیڈر مسٹر مودی پر طنز کستے ہوئے کہاکہ ‘سال 2015 کے اسمبلی انتخاب میں ہار کے بعد بھی حالات کی وجہ سے نائب وزیراعلٰٰ بننے والے سشیل کمار مودی سے سیاسی وقار اور نظریات پر لیکچر سننا خوش آئند ہے ۔غورطلب ہے کہ مسٹر مودی نے کل اپنے ٹوئٹ میں مسٹر کشور پرنشانہ سادھتے ہوئے کہا تھاکہ سال 2020 کا بہار اسمبلی انتخاب وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں لڑاجانا یقینی ہے ۔ سیٹوں کے تال میل کا فیصلہ دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت وقت پرکریںگے ۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ لیکن جو لوگ کسی نظریات کے تحت نہیں بلکہ انتخابی ڈاٹا یکجا کرنے اور نعرے گڑھنے والی کمپنی چلاتے ہوئے سیاست میں آگئے وہ گٹھ بندھن دھرم کے خلاف بیان بازی کر کے اپوزیشن اتحاد کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہیں۔مسٹر مودی نے کہاتھاکہ ایک فائدے مند دھندے میں لگا فرد پہلے اپنی خدمات کیلئے بازار تیار کرنے میں لگتاہے ،ملک کی فکر بعد میں کرتا ہے ۔