پٹنہ ۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر بہار سشیل کمار مودی کو بی جے پی نے بہار سے راجیہ سبھا کی نشست کیلئے ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ بہار اسمبلی میں چونکہ این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہے اس لئے سشیل کمار مودی کا انتخاب زیادہ مشکل نہیں ہوگا ۔ یہ انتخاب 14 ڈسمبر کو منعقد ہوگا وہ بھی اس صورت میں جبکہ آر جے ڈی انتخاب لڑنے کا اعلان کرے ۔ بی جے پی کے تارا کشور پرساد کو ریاست میں بی جے پی نے ڈپٹی چیف منسٹر بنایا ہے اور سشیل کمار مودی کو راجیہ سبھا امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔
