سشیل کمار کی درخواست مسترد

   

نئی دہلی ۔ دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار کی جیل میں اپنے لئے مخصوص غذا اور فوڈسپلی مینٹ کی مانگ کی درخواست کو روہنی کورٹ نے مسترد کردیا ہے ۔عدالت نے سشیل کی مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں جو ضروری چیزیں ہیں وہ انہیں مہیا کروائی جارہی ہیں۔ چھترسال اسٹیڈیم میں پہلوان ساگر دھنکھڑ کے قتل کے ملزم اولمپین سشیل کمار کا اب نیا ٹھکانہ منڈولی کی15 نمبر جیل ہے ۔