سعادت حسن منٹو کی کہانی پر مبنی ’بادشاہت کا خاتمہ‘ کی شوٹنگ مکمل

   

ہلدوانی : فلم کے ہدایتکار سنجے تیواری آج کل اپنی پہلی شارٹ فلم ‘بادشاہت کا خاتمہ’ پر کام کر رہے ہیں۔یہ فلم اردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی کہانی ‘بادشاہت کا خاتمہ’ پر مبنی ہے ۔ اس فلم کی پوری شوٹنگ نینی تال میں مکمل ہوچکی ہے اور مارچ کے دوسرے ہفتے سے ممبئی میں پوسٹ پروڈکشن کا کام شروع کیا جائے گا۔شوٹنگ ختم کرنے کے بعد سنجے تیواری نے ہلدوانی میں یواین آئی کے ساتھ بات چیت میں یہ اطلاع دی۔سنجے کا کہنا ہے وہ پچاس کے عشرے کا ماحول تیار کرنے کے مقصد سے فلم کے پس منظر میں گراموفون، پرانا ٹیلی فون، پنکھا وغیرہ اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے ۔