سعادت عمرہ میں بہترین خدمت و رہنمائی پر اظہار تشکر

   

نرمل ۔ 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکی مدنی ٹراویلس و ڈائمنڈ ٹراویلس نظام آباد کے ذریعہ 21 جنوری کو ایک عمرہ گروپ روانہ ہوا تھا جس میں حیدرآباد، نرمل، نظام آباد کے عمرہ عازمین کو ایک ہفتہ مکہ کمرمہ اور ایک ہفتہ مدینہ منورہ میں اس ٹراویلس کے ذمہ داران محمد اشفاق علی، سید علی عرف علی بھائی نے مسلسل رہنمائی کرتے ہوئے شاندار خدمات انجام دی جس کی تمام عازمین عمرہ نے ان حضرات کی بھرپور ستائش کی جبکہ اس کے اصل ذمہ دار جو حیدرآباد اور نظام آباد سے تمام عازمین عمرہ سے ربط میں رہتے ہوئے وقتا فوقتاً حالات سے آگاہی واقف کی جن میں قابل ذکر محمد نظام الدین، حافظ عرفان، قادری محمد عاصم محمد سراج نے ہندوستان میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری کا جو فرض نبھایا ہے اس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جبکہ کل صبح یعنی 4 فروری کو اس گروپ کی حیدرآباد واپسی کے موقع پر سید علی نے ایئرپورٹ پر تمام عازمین کی بورڈنگ پاس کی اجرائی تک ساتھ رہتے ہوئے سب کو وداع کیا۔ ان کے اس طرز عمل پر پورا گروپ اور نرمل سے شامل سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر سیاست نے تمام ذمہ داراوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔