سعادت عمرہ کیلئے روانگی پرتہنیت کی پیشکشی

   

نظام آباد :26؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد محمد سہل احمد سینئر اسسٹنٹ محکمہ ریونیو پی اے ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد عمرہ پر روانہ ہورہے ہیں اس ضمن میں آئی ڈی او سی میناریٹیز ایمپلائز نے تہنیت پیش کی اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ اس موقع محمد جاوید سپرنٹینڈنٹ ایس سی کارپوریشن نظام آباد، محمد ارشد علی اردو آفیسر، چاند صاحب ٹائپسٹ، آئی سی ڈی ایس محمد ماجد سینئر اسسٹنٹ محکمہ نشریات و اطلاعات و تعلقات عامہ نظام آباد،محمد عرفان،محمد کلیم محکمہ اقلیتی بہبود، عمران، رؤف الدین جونئر اسسٹنٹ،محمد یعقوب بیگ رینٹ کلکٹر وقف بورڈ و دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔
مدہول میں وی او ایز کا احتجاج
مدہول 26/ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وی او ایزنے مدھول میں ایم پی ڈی او آفس کے سامنے آٹھویں دن سڑکوں پر جھاڑو لگا کر احتجاج کیا اس موقع پر وی او اے کے صدر کمالی راجو نے کہا کہ آئی کے پی وی او اے کو سرچ ملازمین کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے ، ملازمت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 26,000 روپے کی کم از کم اجرت ادا کرنے کا مطالبہ کیا شناختی کارڈ گرام سنگم کی درجہ بندی سے قطع نظر انہیں ہر ماہ اپنی تنخواہ ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ، اہل VOA کو CCs کے طور پر ترقی دی جائے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے ان کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا اشٹا کے نائب سرپنچ سندھیرانی سنیل نے VOAs کے ساتھ اظہار یگانگت کیا۔
سکریٹری کربا، خزانچی سری لتا، وی ایلو مالے پولا امیش، سنندا، رامادیوی، فاطمہ، پوسانی اور دیگر نے ہڑتال میں حصہ لیا