ریاض : سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہیکہ ان کا ملک روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کیلئے تیار ہے۔شہزادہ فیصل نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کیساتھ جمعرات کو نیوزکانفرنس میں پیشکش کی کہ سعودی عرب یوکرین کے بحران کے حل کیلئے ثالثی کوتیار ہے۔ اس سے قبل سعودی وزیرخارجہ اور لاوروف نے یوکرین کی جنگ دوطرفہ تعلقات اور تیل کی منڈیوں کے استحکام سمیت بین الاقوامی سطح پرہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء خارجہ نیروس اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت کا اظہار کیا۔ شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب روس کیساتھ ہر سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانااور فروغ دینا چاہتا ہے۔ لاوروف نے نیوزکانفرنس میں کہاکہ ہم سعودی عرب کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کی بھی تصدیق کرتے ہیں۔