کابل : متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی عرب نے بھی افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دنیا اب افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر غور کر رہی ہے اور کئی ممالک نے اپنے خصوصی نمائندوں کی تعیناتی کی ہے تاہم متحدہ عرب مارات اور سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔ سعودی عرب نے اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنا سفارت خانہ بند کرکے عملے کو واپس بلا لیا تھا۔