ریاض ۔ سعودیہ ایرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسافروں کو سامان میں شہد لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔عرب میڈیا نے السعودیہ ایرلائن سے کئے گئے استفسار کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک شخص نے ایرلائن کے ٹوئٹر پر طیارے میں شہد لے جانے پر پابندی ہونے کا سوال کیا۔ ایرلائن نے جواب میں کہا گیا کہ پالیسی کے مطابق مسافروں کے شہد لے جانے پر پابندی ہے، ہینڈ کیری یا کارگو دونوں صورتوں میں شہد نہیں لے جایا جاسکتا۔تاہم اس کی وضاحت بیان نہیں کی گئی کہ پابندی کی وجہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل ایوی ایشن پالیسی کے تحت مسافروں کو پاور بینک کارگوکے سامان میں لے جانے پر پابندی ہے۔ ری چارچ ہونے والی بیٹری سامان میں پیک کرنے سے قبل اسے مکمل طور پر ڈسچارج کرلینا چاہئے بصورت دیگر ایرپورٹ پر اسکینگ مشین سے سامان گزارتے وقت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔