ریاض : سعودی عرب نے ملک کوپہنچنے والے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئرلائنز کیلئے گائیڈ لائین جاری کردی گئی، جس کے تحت سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کا ایپ پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا۔ سعودی عرب آنے والے مسافر اپنے موبائل فونز میں ’’توکلنا ‘‘ایپ لازماً ڈاؤن لوڈ کرلیں اور اگر مسافر ایپ سے متعلق آگاہ نہیں ہے تو ایئر لائنز اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافروں کو توکلنا ایپلیکشن سے متعلق آگاہی ہو۔دریں اثناء سعودی سلطنت نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لئے درخواست دینے کی اجازت دی ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق رواں سال صرف سعودی شہری اور مملکت کے مقیم افراد حج کرسکیں گے جس کے لئے اتوار کو رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا جو 23 جون کو رات 10ب جے تک جاری رہے گا ۔