سعودیہ : دہشت گردی کے الزام میں گرفتار سماجی کارکن رہا

   

Ferty9 Clinic

ریاض : سعودی عرب نے سرگرم سماجی کارکن لجین الھذلول کو لگ بھگ تین برس بعد جیل سے رہا کر دیا ہے۔31سالہ لجین کو 2018 میں گرفتاری کے بعد دہشت گردی کے الزام میں چھ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اقوامِ متحدہ نے اس سزا کو ناجائز قرار دیا تھا۔لجین سعودی عرب میں خواتین سے متعلق قوانین میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی تھیں اور وہ اکثر تقریبات میں خواتین کے حقوق پر بات کرتی تھیں۔لجین کی بہن لینا الھذلول نے چہارشنبہ کو تصدیق کی ہے کہ وہ خیریت سے واپس گھر پہنچ گئی ہیں۔ اقوامِ متحدہ اور امریکہ نے لجین کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ تاہم سعودی حکام کی جانب سے اب تک لجین کی رہائی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جین سلیوین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لجین کی رہائی کا سن کر خوشی ہوئی۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔