ریاض : ہندوستانیوں کی قابل لحاظ تعداد کیلئے سعودی عرب کی طرف سے بڑی راحت والے اقدام میں سلطنت نے اعلان کیا ہے کہ جو انڈینس سعودیہ میں کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے اور اُس کے بعد اپنے وطن واپس ہوئے، وہ سعودی سلطنت کو دوبارہ لوٹ سکتے ہیں۔ سعودی حکام نے بتایا کہ ایسی صورت میں واپس ہونے والے ہندوستانیوں کو نہ کسی تیسرے ملک میں کورنٹائن کا مرحلہ گزارنا ہوگا اور نہ اُنھیں سلطنت میں کوئی پابندیوں کے تحت رہنا ہوگا۔ سعودی عرب میں انڈین ایمبیسی نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس نرمی کی تصدیق کی ہے۔