ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے تمام خطوں میں مشترکہ فیلڈ مہم میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ہونے والوں کی تعداد ایک ہفتہ کے دوران 25150 رہی ہے ۔ ان سب کو 13 سے لے کر 19 مارچ 2025 کے درمیان حراست میں لیا گیا۔مملکت کے تمام خطوں میں مشترکہ سکیورٹی فیلڈ مہمات کے ذریعہ گرفتار کیے گئے افراد میں ریزیڈنسی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے 17,886، بارڈر سکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے 4,247 اور لیبر سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے 3,017 افراد شامل ہیں۔