ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملائیشیا کے فرمانروا سلطان عبد اللہ بن سلمان احمد شاہ کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سلطان عبد اللہ کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔سعودی قیادت نے ملائیشیا کے بادشاہ ، عوام اور ملک کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔