ریاض : سعودی عرب نے برازیل سے مرغی کے گوشت کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے برازیل میں مرغیوں میں ’نیوکیسل‘ نامی بیماری پھیلنے کے بعد پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی لگائی ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ برازیل سے درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات پر عائد کی جانے والی عارضی پابندی سے سعودی مارکیٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی اس وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔