سعودیہ میں تیز رفتار حرمین مسافرین کی پسندیدہ ٹرین

,

   

دوبئی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اب اپنے ریل نیٹ ورک کو مزید ترقی یافتہ بنانے کی کوششوں میں یکے بعد دیگرے کامیابی حاصل کرتا جارہا ہے تاکہ مقامی ٹرانسپورٹ نظام کو خوب سے خوب تر بنایا جاسکے۔ انتہائی تیز رفتار حرمین ٹرین کی مقبولیت کا یہ عالم ہیکہ یہ ہمیشہ مسافروں سے کھچاکھچ بھری رہتی ہے جبکہ ریاض میں 800 کیلو میٹر طویل نئی پٹریاں بچھانے کا کام بھی جاری ہے۔ دوسری طرف مملکت کی شمال جنوبی ریلوے میں ’’سیلپنگ کوچس‘‘ بھی متعارف کروائی جارہی ہیں اور اس طرح مملکت نے 2030ء کا جو نشانہ مقرر کیا ہے اس کے حصول کیلئے اب شبانہ روز کام کیا جارہا ہے۔ اس طرح مملکت کی آمدنی کا انحصار اب محض تیل کی پیداوار پر ہی نہیں بلکہ دیگر ذرائع سے بھی ہوگا۔ ولیعہد محمد بن سلمان کی قیادت میں ویژن 2030ء کے تحت سلطنت میں مزید کئی ترقیاتی کام جاری ہیں۔