سعودیہ میں جڑی ہوئی بلیوں کو آپریشن کے ذریعہ علیحدہ کردیا گیا

   

ریاض: سعودی عرب میں القنفذہ گورنری میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کے دفتر میں موجود ویٹرنری کلینک نے پیٹ سے آپس میں جڑے ہوئے پیدا ہونے والے جڑواں بلی کے بچوں کو الگ کرنے کی کامیاب سرجری کر لی۔وزارت کے ڈائریکٹر انجینئر حسن المیدی نے وضاحت کی کہ دفتر میں موجود جانوروں کے ڈاکٹروں نے ایک بلی کے کیس کو آگے بڑھایا جس نے 5 بچوں کو جنم دیا تھا۔ یہ بچے نال کے علاقے میں آپس میں منسلک ہوگئے تھے۔ پانچ بچوں میں سے ایک پیدائش سے پہلے ہی مر گیا تھا۔ پیدائش کے بعد چاروں بلیوں کو الگ کر دیا گیا اور وہ خیریت سے ہیں اور ان کا ضروری علاج کردیا گیا۔