ریاض ( کے این واصف ) سعودی عرب میں ہندوستانی باشندے بے شمار ریسٹورنٹس قائم کئے ہوئے ہیں جو یہاں بسے لوگوں کی کھانے پینے کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں لیکن اب یہاں سید این مسعود نامی ایک حیدرآبادی بزنسمین نے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے ریاض نام سے ایک اعلیٰ معیار کا جاپانی رسٹورنٹ قائم کیا جو سوماسوشی شہر میں ہے ۔ جہاں جاپانی طرز کی ساری ڈشزپیش کی جارہی ہیں ۔ اس رسٹورنٹ کی خاص بات یہ رہی کہ اس جاپانی طعام خانے کا افتتاح سعودی عرب میں متعین سوما نے کیا اور ڈنر کے بعد انہوں نے کہا کہ ایوائی فومیو جاپانی سفیر جاپان سوما کے کھانے پوری طرح جاپانی طرز کی لذت لئے ہوئے ہیں ۔سوشی جاپان کی ایک مخصوص ڈش ہے ۔ رسٹورنٹ کے سعودی کفیل عبدالعزیز عبداللہ المھیدب نے جاپانی سفیر کو سعودی توب ، شماغ ، عقال اور بشت پہنائی ۔ سعودی لباس پہن کر سفیر جاپان ہے مسرور ہوئے ۔ تقریب کا افتتاح سفیر نے کیک کاٹ کر کیا ۔