ریاض : سعودی عرب میں مجلس وزراء نے شخصی ڈیٹا پروٹیکشن لا کو منظوری دی ہے۔ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹلی جنس اتھاریٹی نے اعلان کیا کہ نئے قانون پر اندرون چھ ماہ عمل آوری شروع ہوگی۔ یہ قانون شخصی تفصیلات بلااجازت حاصل کرنے اور استعمال کرنے کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس قسم کے ڈیٹا میں نام، شناختی نمبر، پتہ، فون نمبر وغیرہ شامل ہیں۔ حق رازداری کی پاسداری آج دنیا میں ہر ملک کا مسئلہ ہے۔ سعودی عرب کا اقدام شاید دیگر کیلئے نظیر بن جائے۔