٭ عہد ماضی کی قدیم گاڑیوں کو سعودی عرب میں اپنے گھروں کے سامنے سجانا من پسند مشغلہ شمار کیا جاتا ہے لیکن ان قدیم گاڑیوں کو سڑک پر چلانا جرم ہے اور اس پر بھاری جرمانہ (کم از کم 500 ریال اور زیادہ سے زیادہ 900 ریال) عائد ہوگا۔ سعودی شہریوں کو قدیم گاڑیاں رکھنے کا شوق جنون کی حد تک ہے۔ ایسی 350 گاڑیوں کے ساتھ سعودی لوگ دنیا بھر میں سرفہرست ہیں۔ وہ اس کیلئے بھاری رقومات خرچ کرتے ہیں۔ کئی شہری اپنے گھروں کو قدیم اور نادر گاڑیوں کے میوزیم میں تبدیل کرچکے ہیں۔
