ریاض: سعودی عرب کی جدہ اسلامک پورٹ پر زکو، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے منشیات کی 8لاکھ سے زائدکیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ گولیاں تعمیراتی سامان (پیسٹ)کی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ایک کنٹینر میں جدہ اسلامی بندرگاہ پر آنے والی کھیپ کو بندرگاہ پر تکنیکی آلات کی مدد سے جانچا گیا اور اس کے اندر سے دانوں پتا چلا۔ مزید چھان بین سے معلوم ہواکہ تعمیراتی پیسٹ کے ڈبوں میں منشیات کی گولیاں چھپائی گئیں۔