ریاض: اس سال کے نور ریاض فیسٹیول کے آغاز میں اب صرف دو ہفتے باقی ہیں اور سالانہ تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔2021 میں شروع ہونے والا یہ میلہ روشنی اور فنون کا جشن ہے جس میں معروف سعودی اور بین الاقوامی فنکاروں کا کام شامل ہوتا ہے۔ اس میں کمیونٹی کی سرگرمیاں، ورکشاپس، مباحثات اور شوز بھی شامل ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا لائٹ آرٹ فیسٹیول سمجھا جانے والا نور ریاض میلہ ریاض آرٹ کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے اور اس کا مقصد مملکت کی تخلیقی معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے نوجوان فنکاروں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس سال کا عنوان ’’نوری سال کے فاصلے پر‘‘ ہے اور 28 نومبر سے 14 دسمبر کے درمیان کئی سرگرمیاں طے شدہ ہے۔نور ریاض 2024 کے کیوریٹر اور بصری آرٹس کمیشن کی بورڈ ممبر ڈاکٹر عفت عبداللہ کے مطابق یہ ثریا نامی ستاروں کے جھرمٹ سے متاثر ہے جو طویل عرصے سے امنگوں کی علامت اور رہنمائی فراہم کرنے والی روشنی رہا ہے۔انہوں نے عرب نیوز کو بتایا، “اس سال کا عنوان الثریٰ یعنی زمین سے الثریا یعنی ستاروں کی طرف ہمارے سفر کی دریافت کرتا ہے، یہ اس بات کا جشن مناتا ہے کہ فن کس طرح طبیعاتی اور مابعدالطبیعاتی کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔