سعودیہ میں کورونا کے 38 نئے مریضوں کی تصدیق

   

Ferty9 Clinic

ریاض، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے منگل کو بتایا ہے کہ مملکت میں کورونا (کوویڈ 19) کے 38 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 171 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ پہلے تین کیسز میں ایسے شہری شامل ہیں جو جرمنی ، برطانیہ اور اردن سے آئے۔ انہیں جدہ کے ایک اسپتال میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ مصر سے آنے والی ایک خاتون اور ایک مرد بھی کورونا کے مریض نکلے جب کہ ایک خاتون ترکی سے واپس آئی اور اس کا کورونا ٹسٹ پازیٹو نکلا ہے۔ عراق سے سعودی عرب آنے والے 10 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔ ایک شہری اٹلی سے چند روز قبل واپس لوٹا تھا جس میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے تین کیسز میں اسپین سے آنے والے تین شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اردن ، عمان ، بھارت، برطانیہ ، ترکی ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا سے متعدد سے آنے والے 13 افراد کورونا کے مریض نکلے۔