سعودیہ میں ہندوستانیوں کی بہبود کیلئے اقدامات جاری

   

Ferty9 Clinic

ریاض ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب جہاں عالمی وباء کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ سے پیدا شدہ صورتحال پر ہندوستانی سفارتخانہ نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے، وہ سلطنت میں مقیم ہندوستانی شہریوں کی بہبود کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔ ایمبیسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق سفیرہند ڈاکٹر اوصاف سعید نے انڈین کمیونٹی والینٹرس اور سوشل ورکرس سے 14 اپریل کو بات چیت کی، جن کا تعلق ریاض، جدہ، دمام اور جبیل سے ہے۔ 22 اپریل کو مکہ، مدینہ، ابہا، تبوک، جیزان، یامبو، طائف، الجوف، حائل، الاحسا اور بریدہ سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی والینٹرس سے گفتگو کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہندوستانیوں کو غذا، ادویہ اور دیگر ہنگامی اعانت بہم پہنچانے کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اس ضمن میں تمام بڑی کمیونٹی آرگنائزیشنس کے والینٹرس پوری سلطنت میں ایمبیسی کی نگرانی میں کام کررہے ہیں۔ 28 اپریل تک دستیاب معلومات کے مطابق سعودی عرب میں کوویڈ۔19 کے سبب 17 ہندوستانی شہری فوت ہوئے۔ ان میں کیرالا کے 5، مہاراشٹرا کے 5، اترپردیش کے3 ، بہار کے 2 اور تلنگانہ کے بھی 2 افراد شامل ہیں۔ انڈین ڈاکٹرس کا واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی حالات میں ان تک رسائی حاصل کی جاسکے۔