سعودیہ ٹرمپ کیساتھ نیوکلیئر معاہدہ کرلے :ایران

   

ریاض، 30 مئی (یو این آئی) سعودی عرب کے وزیر دفاع نے ایران کو کہا تھا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نیوکلیئر معاہدے پر بات چیت کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے گزشتہ ماہ تہران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی حکام کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دو ٹوک پیغام پہنچایا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نیوکلیئر معاہدے پر بات چیت کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اسرائیل حملہ کرسکتا ہے ۔سعودی وزیر دفاع نے ایرانی حکام کو کہا تھا کہ امریکہ سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں اسرائیل کے حملے کے امکان کا سامنا کرنے سے بہتر ہو گا کہ امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کر لیا جائے ۔سعودی وزیر دفاع نے ایران کو پیغام میں مزید کہا تھا کہ پہلے ہی غزہ اور لبنان تنازعات کی زد میں ہے اور یہ خطہ مزید کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا ہے ۔یاد رہے کہ تہران میں بند کمرہ اجلاس 17 اپریل کو صدارتی احاطے میں منعقد ہوا تھا، جس میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری اور وزیر خارجہ عباس عراقچی موجود تھے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا نے وزیر دفاع کے دورے کی کوریج کی تھی لیکن شاہ سلمان کے خفیہ پیغام کو پہلے رپورٹ نہیں کیا گیا۔