سعودیہ پر ایتھوپین تارکینِ وطن کو ہلاک کرنے کا الزام

   

عدیس ابابا : انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران یمن کی سرحد سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایتھوپیا کے سینکڑوں تارکینِ وطن کو ہلاک کیا ہے۔ نیویارک میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے 73 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے جدید اسلحے سے تارکینِ وطن کو نشانہ بنایا۔ ہیومن رائٹس واچ میں تارکینِ وطن اور مہاجرین پر تحقیق کرنے والی نادیہ ہردمان کا کہنا ہے کہ سعودی حکام سینکڑوں مہاجرین اور پناہ کی تنعش میں آنے والے تارکینِ وطن کو دور دراز سرحد پر ر قتل کر رہے ہیں۔اور یہ کارروائیاں دنیا کی نظروں سے چھپ کر کی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سرحد پر تعینات فورسز کے اہل کار یہ جانتے ہیں یا ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ جن پر فائرنگ کر رہے ہیں وہ غیر مسلح عام شہری ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی پیر کو سامنے آنے والی اس رپورٹ پر سعودی عرب کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔