سعودیہ کا ’الیکٹرانک میڈیسن ڈسپنسنگ ڈیوائس‘ کا پہلا تجربہ

   

ریاض : سعودی عرب نے الیکٹرانک میڈیسن ڈسپنسنگ کے میدان میں ایک انقلابی پیش رفت کرتے ہوئے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جس کی مدد سے مریضوں کو انسانی مداخلت کے بغیر ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی۔تبوک میں کنگ سلمان آرمڈ فورسز اسپتال نے ایک ایسا تجربہ شروع کرنے میں ایک قابل ذکر کامیابی ریکارڈ کی جو کہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ اس الیکٹرانک ڈیوائس کی مدد سے اسپتال کے بغیر خود کارطریقے سے الیکٹرانک طریقے سے مریضوں کو ادویات کی فراہمی ممکن ہوگی۔یہ آلہ ایک ورک سٹیشن پر مشتمل ہے جو نسخے کے بارکوڈ کو ہینڈل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ خصوصی (روبوٹ) آپریٹنگ سسٹم،ایک پیغام رسانی پلیٹ فارم جو نسخے کے مطابق ادویات کی تیاری کو یقینی بناتا ہے۔