سعودیہ : کورونا ہدایت کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سرکاری اور خانگی شعبوں کے مراکز میں داخل ہوتے وقت احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے ۔ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیاہے کہ سماجی فاصلوں پر عمل نہ کرنا اور سرکاری و خانگی شعبوں کے دفاتر میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کی جانچ نہ کرنا کورونا پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی تصور کی جائے گی ۔ وزارت نے بتایا کہ ایسی خلاف ورزی پر جرمانہ فی شخص ایک ہزار ریال ہوگا اور بار بار خلاف ورزی پر جرمانہ کو بڑھاکر ایک لاکھ ریال کردیا جائے گا ۔ سعودی عرب میں تمام شہریوں اور مقیم افراد کو مکمل ویکسین دیا جارہا ہے ۔