سعودیہ کی بغیر شاہ سلمان یا ولیعہد کابینہ کو اجلاس کے انعقاد کی اجازت

   

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت کابینہ کو اپنی اور وزیر اعظم، اپنے بیٹے ،ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان دونوں کی غیر موجودگی میں اجلاس طلب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔مملکت کے فرمانروا، ولیعہد یا ان کے نائبین کی غیرموجودگی میں، کابینہ کی سربراہی کابینہ کے سب سے بڑے رکن کریں گے جو سلمان کے والد، ؎مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن الفیصل آل سعود کی اولاد ہے۔شاہی فرمان میں مزید کہا گیا کہ کابینہ جن فیصلوں کو جاری کرے گی ان پر چیئرمین دستخط کریں گے۔